20 جولائی، 2024، 11:24 PM

ایران نے جوہری ہتھیار نہیں بنایا ہے، امریکی وزیرخارجہ

ایران نے جوہری ہتھیار نہیں بنایا ہے، امریکی وزیرخارجہ

انتھونی بلینکن نے کہا ہے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی خراب پوزیشن کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیار نہیں بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یو ایس ای ٹوڈے کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے 2018 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے سے امریکی علیحدگی کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا ہے کہ آج ہماری پوزیشن بہتر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ایٹمی سرگرمیوں کو جاری رکھا ہے تاہم اب تک ایٹمی ہتھیار نہیں بنایا ہے۔ تہران مستقبل قریب میں اس کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے۔ امریکہ ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا جس میں سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جائے گی۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ اگر ایران اس معاملے میں سنجیدہ ہے تو اپنے موقف سے عقب نشینی اختیار کرے۔ امریکہ نے ایران پر دباو بڑھانے کے لئے پوری توانائی خرچ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 600 سے زائد ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی عائد کی ہے اور ان میں سے اب تک ایک بھی پابندی نہیں ہٹائی ہے۔

News ID 1925527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha